30 ستمبر 2026 - 19:54
سعودی جارحیت کا جواب؛ یمن نے ارامکو کے ایل این جی ٹینک اڑا دیئے

تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے، یمن پر سعودی عرب کی فضائی جارحیتوں کے جواب میں، آرامکو کی ایل این جی (LNG) کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تین ٹینک دھماکے سے اڑا دیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سیٹلائٹ تصاویر سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ینبع میں ـ 25 سے 27 ستمبر کے درمیانی عرصے میں ـ سعودی ارامکو کی مائع قدرتی گیس (LNG) کی تنصیبات میں دھماکوں کے اثرات دکھاتی ہیں۔

سعودی جارحیت کا جواب؛ یمن نے ارامکو کے ایل این جی ٹینک اڑا دیئے

یمن کی مسلح افواج دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ـ سعودی عرب کی فضائی جارحیتوں کے جواب میں، ـ سعودی عرب کی توانائی تنصیبات کو باقاعدگی سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

سعودی جارحیت کا جواب؛ یمن نے ارامکو کے ایل این جی ٹینک اڑا دیئے

سعودی جارحیت کا جواب؛ یمن نے ارامکو کے ایل این جی ٹینک اڑا دیئے

یمنی افواج نے ستمبر کے آغاز سے میون (یا پریم نامی) جزیرے کو سعودی اجرتیوں سے آزاد کرانے کے بعد آبنائے باب المندب پر تسلط حاصل کیا اور اس کے بعد مشرق سے مغرب تک جانے والی پائپ لائن، جو آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتی تھی، کو ناکارہ کر دیا۔

ان تصاویر میں ینبع میں ارامکو کے کئی ذخیرہ ٹینک تباہ شدہ یا جلتے ہوئے دکھائی گئے، جن میں ایک افقی ٹینک، ایک مقرر چھت والا ٹینک اور ایک گول ٹینک شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha